تازہ ترین

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا، کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان والے سین کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل تھا؟

ڈائیلاگ رائٹر نے کہا کہ پٹھان فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے کیمیو سین میں  ڈائیلاگ لکھنا مشکل تھا۔

بھارت میڈیا رپورٹ کے مطاق پٹھان کے ڈائیلاگ رائٹر عباس ٹائروالا نے حال ہی میں فلم میں سلمان خان کے کیمیو کے بارے میں بات کی۔

عباس نے بتایا کہ کیسے رائٹرس اور ڈائریکٹرس کو اس سین کے لیے شاہ رخ اور سلمان کے درمیان توازن برقرار رکھنا مشکل تھا، انہوں نے کہا کہ میں ایک دن سیٹ پر گیا تو دونوں اداکار  ایک ساتھ شوٹنگ کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شوٹنگ میں شاہ رخ اور سلمان  کے درمیان ایک مذاق کا تبادلہ ہوا، جہاں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ یہ شاہ رخ کی فلم ہے اس لیے آپ مجھے نظر انداز نہیں کرسکتے، جس پر سلمان نے کہا اس فلم میں  سلمان کی اسپیشل انٹری ہے اس لیے آپ انہیں شاہ رخ سے نیچے نہیں رکھ سکتے۔

ڈائیلاگ رائٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں شائقین کو کچھ بڑا دینے کے لیے دونوں خان کے ڈائیلاگز کے درمیان توازن رکھنا تھا جو کہ ایک بہت مشکل کام تھا۔

عباس نے کہا کہ دونوں اداکار بھارت کے بڑے ستارے ہیں اور  وہ کتنے ہی اچھے دوست کیوں نہ ہو دونوں کے سوچنے کا نظریہ الگ ہے، اگر وہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں تو وہ جانتے ہیں کہ میرے سامنے اداکارہ کے ڈائیلاگز  کس طرح کے ہیں اور میں کس لائن میں بول رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات میں شاہ رخ اور سلمان جیسے بڑے اداکار اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں جس میں وہ خود بتاتے ہیں انہیں کس سین میں سیریس ڈائیلاگ اور مزاحیہ ڈائیلاگ بولنا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کو دنیا بھر کی آٹھ ہزار اسکینز پر ریلیز کیا گیا۔ یہ کسی بالی وڈ فلم کے لیے سب سے بڑی اوپننگ ہے۔

یش راج فلمز کے مطابق پٹھان نے پہلے روز ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہو کر 106 کروڑ روپے کمائے جو کہ ’ہندی سینما کی تاریخ میں سب سے بڑی اوپننگ ہے۔‘

Comments