تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

شاہ رُخ خان نے اپنی نئی فلم’ پٹھان‘ کا آفیشل ٹیزر جاری کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 57 ویں سالگرہ پر پٹھان کا آفیشل ٹیزر جاری کر کے اپنے مداحوں کو ایک خوشگوار سرپرائز دیا ہے۔

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان آج اپنی 57ویں سالگرہ منا رہے ہیں، سن 1992 میں فلم دیوانہ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں ڈیبیو دینے والے شاہ رُخ خان کو بالی ووڈ نگری میں 3 دہائیاں ہو چکی ہیں جبکہ ان 30 سالوں میں انہوں نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں خوب نام کمایا ہے۔

اپنے کیریئر میں کئی ہٹ، سپر ہٹ اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے کنگ خان آج اپنی 57ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار کنگ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے بے چین مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم پٹھان کا آفیشل ٹیزر شیئر کیا ہے، فلم کی آفیشل ٹیزر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’ اپنی کرسی کی پیٹی بند لیجیئے‘‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

شاہ رخ خان نے بتایا کہ فلم پٹھان 25  جنوری 2023 کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کا آفیشل ٹیزر 1 منٹ 24 سیکنڈ کا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ اسٹار شاہ رُخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم ایکشن میں ہیں۔

واضح رہے کہ پٹھان کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے ساتھ اس فلم میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی نظر آئیں گے، ایکشن تھرلر فلم میں شاہ رخ ایک جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -