تازہ ترین

’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان  اور جان ابراہم کی نئی جھلک سامنے آگئی

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا نیا پوسٹر ریلیز کردیا گیا جبکہ دو روز قبل جان ابراہم کے لُک کی بھی جھلک جاری کی گئی تھی۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان کو ادتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم آئندہ سال 25 جنوری کو سنیما گھروں پر دھوم مچائے گی۔

’شاہ رخ خان فلم پٹھان‘ کے ذریعے تقریبا نصف دہائی بعد بڑے پردے پر واپسی کریں گے ناقدین کی جانب سے بھی فلموں پہلے سے ہی ہٹ قرار دیا جارہا ہے۔

پٹھان میں شاہ رخ جاسوس کے روپ میں دکھائی دیں گے جس کی تلاش میں ناصرف خفیہ ادارے ہوتے ہیں بلکہ دوسرے لوگ بھی انہیں تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔

فلم کے دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ٹیزر سے اشارہ ملتا ہے کہ دپیکا اور جان یا تو شاہ رخ خان کے دشمن کے روپ میں نظر آئیں گے یا پھر ان کی ہی کے نقش قدم پر چلیں گے۔

اب شاہ رخ خان کا نیا پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے جس میں انہیں اسلحہ تھامے کھڑے ہیں۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’ پٹھان، انہیں ہمیشہ لڑائی کے لیے ’شاٹ گن‘ مل جاتی ہے۔

یش راج فلمز کے ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ ’فلم کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو روز ’فلم میں جان ابراہم کی جھلک جاری کی گئی تھی اور کیپشن لکھا گیا تھا کہ ’اس کا ’سواگ‘ ناقابل شکست ہے۔

اس سے قبل جان ابراہم کی فلم ’اک ولن ریٹرنز‘ ریلیز ہوئی تھی جس کی دیگر کاسٹ میں ارجن کپور، تارا ستیرا، دیشا پٹانی، شاد رندھاوا، رتیش دیش مکھ ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -