تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پٹھان کا سیکوئل، شاہ رخ کی بالکونی کا ٹکٹ اور دپیکا کے آنسو: کنگ خان نے دل کی باتیں کہہ دیں

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنی نئی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد کہا کہ زندگی میں سب کے اچھے اور برے دن آتے ہیں، برے دنوں میں ان لوگوں کے پاس جانا چاہیئے جو آپ سے محبت کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کی شاندار کامیابی کے بعد پہلے میڈیا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہ رخ، دپیکا پڈوکون، جان ابراہام اور فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے شرکت کی۔

اس موقع پر کنگ خان نے کئی جذباتی باتیں کیں اور بتایا کہ کس طرح وہ اپنے مشکل وقت سے نمٹ رہے تھے۔

ان کی گفتگو کے دوران ہر ہر جملے پر شائقین تالیاں بجاتے اور شور مچاتے رہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ زندگی میں سب کے کبھی اچھے دن ہوتے ہیں کبھی برے دن ہوتے ہیں، زندگی ایسی ہی ہے، یہ ایسی ہی ہونی طے ہے، میرے بھی برے دن چل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بڑے مجھ سے کہتے تھے کہ جب بھی تمہاری زندگی میں کچھ خراب ہو، کچھ برا ہو، تو اپنے کام کے ساتھیوں کے پاس مت جاؤ، ان لوگوں کے پاس مت جاؤ جو تمہیں نصیحت کریں کہ کیا کام کیسے کرنا ہے، بلکہ ان لوگوں کے پاس جاؤ جو تم سے محبت کرتے ہیں۔

شاہ رخ نے کہا کہ میں جب بھی دکھی ہوتا ہوں تو اپنی بالکونی میں آجاتا ہوں جہاں مجھ سے محبت کرنے والے ہزاروں لوگ موجود ہوتے ہیں، جب سکھی ہوتا ہوں تب بھی بالکونی میں آجاتا ہوں، اور یہ خدا کا مجھ پر کرم ہے کہ اس نے ساری زندگی کے لیے مجھے اس بالکونی کا ٹکٹ دے رکھا ہے۔

فلم کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون بھی آبدیدہ ہوگئیں۔

تقریب میں شاہ رخ خان نے دپیکا کے لیے گانا بھی گایا، ایک اور موقع پر انہوں نے اٹھ کر ساتھی اداکار جان ابراہام کو پیار بھی کیا۔

دوسری جانب ہدایت کار سدھارت آنند نے فلم کی سیکوئل کی طرف بھی اشارہ کیا۔

گزشتہ ہفتے فلم پٹھان کی ریلیز کے بعد باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کاروبار نے زوال کی شکار بالی ووڈ انڈسٹری کو نئی امید بخشی ہے۔

فلم پٹھان نے بھارت میں ریلیز کے دوسرے روز ہی 271 کروڑ روپے کما لیے تھے جسے کسی بھی ہندی فلم کی سب سے بڑی اوپننگ قرار دیا گیا ہے جبکہ پانچ دنوں کے اندر بھارت سمیت پوری دنیا میں 542 کروڑ انڈین روپے کما کر پٹھان نے انڈین باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -