پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پاکستان کو پٹھان کوٹ حملے کی تفتیش کرنے دیں اورصبرکریں، بھارتی صحافی کو امریکی ترجمان کا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ترجمان نے بھارتی صحافی کو پٹھان کوٹ حملے کے سوال پر لاجواب کردیا، امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پٹھان کوٹ حملے کی تفتیش کرنے دیں اور صبرکریں۔

واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران بھارتی صحافی کو پاکستان مخالف سوال پرجان کربی نے لاجواب کردیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے دو ٹوک موقف دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار بھی ہے اور آگاہ بھی ،تفتیش کے بعد تبصرہ کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تفتیش کیلئے پر عزم ہے تاہم یہ معلوم نہیں کہ تفتیش مکمل ہونے تک کتنا وقت لگے گا۔

جان کربی نے وضاحت کی کہ انہیں نہیں معلوم کہ بھارت نے تفتیش کیلئے پاکستان کو کیا تفصیلات فراہم کیں ہیں، پٹھان کوٹ حملے پر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد آج بھی پاکستانی شہریوں اور فوجیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم پاکستان واضح کر چکا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی کاروائیاں بلا تفریق جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں