ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

’پتی پتنی اور وہ دو‘ کے ٹیزر نے نئی بحث چھیڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار ایوشمان کھرانا اور وامیکا گبی کی فلم ’پتی پتنی اور وہ دو‘ کے ٹیزر نے بے وفائی پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ٹی سیریز نے پتی پتنی اور وہ دو کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں ایوشمان کھرانا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم 20 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کے ہدایت کار مدثر عزیز ہیں جبکہ اسے بھوشن کمار، رینو روی چوپڑا اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ کاسٹ میں ایوشمان کھرانا کے ساتھ ساتھ تگمنشو دھولیا، عائشہ رضا مشرا اور دیگر معاون اداکار بھی شامل ہیں۔

ٹیزر میں ایوشمان کے کردار کا ’پراجاپتی پانڈے‘ کے طور پر تعارف کروایا گیا ہے جو سارہ علی خان، وامیکا گبی، رکل پریت سنگھ کے ساتھ رشتوں میں جال میں پھنسے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو کا آغاز وائس اوور سے ہوتا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگرچہ وقت سب کچھ بدل دیتا ہے لیکن ’شوہروں کی فطرت‘ نہیں بدلتی، ٹیزر تیزی سے الجھن اور مزاح کی طرف بڑھتا ہے جس میں وجے راز پولیس والے کے روپ میں نظر آتے ہیں جو ایوشمان کے کردار سے ان کے پیچیدہ رومانوی تعلقات پر پوچھ گچھ کرتے ہیں۔

یہ پڑھیں: آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی نئی فلم ’’اڑتا تیر‘‘ کا اعلان، کب ریلیز ہوگی؟

مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ مرکزی کردار بیک وقت کئی رشتوں کو نبھانے کی کوشش کر رہا ہے جو اسے مزید مضحکہ خیز اور خطرناک حالات کی طرف لے جاتا ہے۔

یہ 2019 کی ہٹ فلم ‘پتی پتنی اور وہ’ کا سیکوئل ہے جو ازدواجی پیچیدگیوں کے موضوع کو وسعت دیتی ہے اور اسے رشتوں کی ایک بڑی (یونیورس) کے طور پر پیش کرتی ہے۔

ٹیزر نے کچھ ناظرین میں جوش و خروش پیدا کیا ہے وہی انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے سوشل میڈیا صارفین کا ایک طبقہ فلم پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ یہ بے وفائی کو معمول بنا کر پیش کررہی ہے۔

کئی لوگوں نے فلم کا دفاع کرتے ہوئے یہ کہا کہ اسے محض تفریح کے طور پر دیکھنا چاہیے اور زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں