کراچی کے جناح اسپتال میں زیرِ علاج مریض نے نیٹی جیٹی پل پہنچ کر سمندر میں چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ایک شخص نے پل سے سمندر میں چھلانگ لگائی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اس کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مبینہ خودکشی کے واقعے پر مریض کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ 27 سالہ شاہ زیب جناح اسپتال میں زیرِ علاج تھا، شاہ زیب کے پہلے سول اسپتال میں 3 آپریشن ہو چکے ہیں۔
اہل خانہ نے بتایا کہ آج صبح شاہ زیب جناح اسپتال سے رکشہ کر کے نیٹی جیٹی پل پہنچا اور سمندر میں چھلانگ لگا دی۔
انہوں نے بتایا کہ مچھلیوں کیلیے آٹا فروخت کرنے والوں نے بھی شاہ زیب کو چھلانگ لگاتے دیکھا ہے، شاہ زیب گزشتہ 2 سال سے بے روزگار اور کئی دنوں سے اسپتالوں میں زیرِ علاج تھا۔