تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

لاش کیساتھ رات گزارنے والے کرونا مریض پر کیا گزری؟

نئی دہلی : بھارتی حکام نے کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر شہری کو کرونا سے مرنے والے شخص کے ساتھ لیٹا دیا، پوری رات لاش کے ساتھ گزرنے پر متاثرہ شخص کی حالت غیر ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں میں انوکھا و خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے کرونا کی علامات ظاہر پر ایک شخص کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا جو درحقیقت کرونا مریضوں کا وارڈ تھا۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ اس کے برابر والے بیڈ پر ایک شخص بلکل ساکت پڑا تھا اور اگلے روز تک اس میں کوئی حرکت نہیں ہوئی تو معلوم ہوا کہ وہ ایک رات قبل کرونا سے مر چکا ہے اور اب بے یارو مددگار پڑا ہے۔

شہری نے بتایا کہ اس میں صرف کرونا کی علامات نزلہ و زکام ظاہر ہوئی تھیں جس پر اسے کرونا مریضوں کے وارڈ میں قرنطینہ کہہ کر منتقل کردیا گیا، جس بیڈ پر اسے لٹایا گیا تھا اس پر دو گھنٹے پہلے ہی ایک کرونا مریض موجود تھا اور برابر میں ساری رات ایک لاش پڑی تھی۔

متاثرہ شہری نے حالت غیر ہونے پر شور مچانا شروع کیا اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی، جس سے بھارتی حکام کی نااہلی کی قلعی کھلی۔

اسپتال سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ابھیجیت مکھرجی نے متاثرہ شخص کے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے شہری کے الزامات درست ہوں کیونکہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے جس کے باعث لاشوں کو مردہ خانے منتقل کرنے میں وقت لگا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -