تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

نیوسعیدآباد قرنطینہ سینٹر سے کرونا 16 مشتبہ مریض فرار

مٹیاری : نیو سعیدآباد میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر سے کرونا وائرس کے 16 مشتبہ مریض فرار ہوگئے, پولیس نے مریضوں کو فرار کرانے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کا پھیلاؤ مزید روکنے کےلیے نیو سعید آباد میں قائم کیے گئے قرنطینہ سینٹر سے عالمگیر وبا کے ایک درجن سے زائد مشتبہ مریض فرار ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر غلام حیدر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرار کرانے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مسجد اور ایک گھر کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کیا گیا تھا جس میں متعدد افراد کو وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں رکھا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر غلام حیدر کے مطابق قرنطینہ سے فرار ہونے والے افراد کا تعلق پشاور سے ہے جنہیں کرونا وائرس کے شبے میں محدود کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی نے فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او نیو سعید آباد کو معطل کردیا ہے۔

لاہور ، جناح اسپتال سے کورونا کی مریضہ فرار

اس سے قبل جناح اسپتال سے کورونا کی مریضہ فرار ہوگئی تھی، 24 سالہ مریضہ جناح اسپتال کے ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ میں داخل تھی اور گلشن راوی کی رہائشی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5116 ہوگئی اور وائرس کے 1378 مریض صحت یاب ہوچکے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -