تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

چوبیس گھنٹے میں 27 بار دل کا دورہ، باہمت مریض صحت یاب

برطانیہ: برطانوی شہری 24 گھنٹے میں 27 بار دل کا دورہ پڑنے کے باوجود زندگی کی جنگ جیتنے میں کا میاب رہا، اس انہونی کو 6 ماہر معالجینِ قلب نے ہونی بنایا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل سائنس کا یہ انوکھا واقعہ جو کسی معجزے سے کم نہیں برطانیہ میں پیش آیا جہاں 52 سالہ ووڈ ہال کو چوبیس گھنٹے میں 27 بار دل کے دورے جیسے موزی حملے سے گذرنا پڑا لیکن ماہر ڈاکٹرز کی موجودگی اور بہترین طبی سہولیات کے باعث وہ صحت یاب رہے۔

bbc-post-3

بی بی سی کے مطابق ووریسٹر شائر کے رہائشی کو پہلا دل کا اس وقت پڑا جب وہ قریبی میدان میں واکنگ فٹ بال کھیل رہے تھے اور زمین پر گر جانے کے بعد انہیں ووریسٹر شائر رائل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی دل کی رگوں میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے تا کہ خون روانی برقرار رہے۔

bbc-post-2

تاہم ابھی وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہی تھے کہ یکے بعد دیگرے 26 مرتبہ دل کے دورے پڑے لیکن چھ ماہر معالجین کی ٹیم نے ان کی سخت نگہداشت جاری رکھی اور بر وقت علاج ہونے کے باعث وہ خطرے سے باہر نکل آئے گو کہ ابھی مکمل صحت یابی تک مذید چھ مہینے کا وقت درکار ہے۔

bbc-post-1

ووڈ ہال نے بی بی سی کے پروگرام ’فائیو لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل کے مسلسل 27 دورے پڑنے پر مجھے بس اتنا محسوس ہوا کہ میں گہری نیند سو گیا ہوں تا ہم بیدار ہونے پر نرس نے بتایا کہ آپ سوئے نہیں تھے بلکہ آپ تو تقریباً مر چکے تھے لیکن ہم نے آپ کو جانے نہیں دیا۔

اپنی نوعیت کے اس منفرد واقعے نے ثابت کردیا ہے کہ اگر بروقت اور بہترین علاج میئسر ہو تو دل کے دورے جیسے جان لیوا حملے کے بعد بھی مریض صحت یاب ہو سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -