تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کورونا مریض نے ہیلتھ ورکر کو ’بھوت‘ سمجھ لیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

کورونا سے بچاؤ کے لیے ہیلتھ ورکرز کی جانب سے پی پی ای کٹ کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ایک مریض نے کٹ پہنے ہیلتھ ورکر کو ’بھوت‘ سمجھ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویتنام کے اسپتال کے وارڈ میں ہیلتھ ورکرز پی پی ای کٹ پہن کر خاتون مریض کی خیریت دریافت کرنے پہنچا تو خاتون نے اسے بھوت سمجھ کر چیخنا چلانا شروع کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وارڈ میں دو مریض اپنے بستروں پر سو رہے ہیں ایسے میں ہیلتھ ورکر پی پی ای کٹ پہنے ایک مریض کے پاس پہنچا تو اس نے اسے بھوت سمجھ کر چیخنا شروع کردیا۔

مریض کی چیخ سن کر قریب میں سویا دوسرا شخص بھی ہڑ بڑا کر اٹھ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض کی چیخ سن کر دیگر نرسنگ اسٹاف بھی وارڈ میں داخل ہوا اور مریض کو سمجھانے کی کوشش کی جس کے بعد مریض پرسکون ہوگیا۔

وائرل ویڈیو کو اب تک ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بیچارہ مریض آدھا سوگیا ہوگا۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ ویڈیو بنانے کی اجازت کیوں دی گئی اور اس پر ہنسا بھی جارہا ہے۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’بہت مزاحیہ ویڈیو ہے، مریض کی حالت دیکھنے والی تھی۔‘

واضح رہے کہ پی پی ای کٹس عام طور پر ڈاکٹر اور دیگر طبی عملے کی جانب سے پہنی جاتی ہے تاکہ وہ کورونا کے پھیلاؤ سے بچ سکیں۔

Comments

- Advertisement -