تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خواب حقیقت بن گیا، اسپتال انتظامیہ نے مریضہ کی خواہش پوری کردی

ویسے تو اسپتالوں میں مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے مگر چند ایک اسپتال ایسے بھی ہیں جو سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی خواہش پوری کردیتے ہیں۔

برطانیہ کے اسپتال میں علاج کی غرض سے داخل ہونے والی خاتون کی خواہش تھی کہ وہ رواں سال کی برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں مگر علاج کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تھا۔

مریضہ نے اپنی خواہش کا اظہار ڈاکٹر سے کیا جس کو انہوں نے بغور سُنا اور مریضہ کو حوصلہ دیا کہ وہ جلد صحت یابی کے بعد برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں گی۔

مریضہ کے پُرزور اسرار پر اسپتال انتظامیہ نے خاتون کی خواہش پوری کرنے کے لیے مصنوعی برفباری کی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایس ٹی رچرڈ اسپتال کی انتظامیہ نے ملازمین کی مدد سے کمرے کا ماحول تبدیل کیا اور پھر مشین سے مصنوعی برفباری کر کے مریضہ کی خواہش پوری کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصنوعی برفباری دیکھ کر مریضہ نے کتنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا، اس دوران انہوں نے ڈاکٹر کا ہاتھ تھاما ہوا تھا۔

 

Comments

- Advertisement -