تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پتوکی : پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج، 348 افراد نامزد

پتوکی : سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد مظاہروں کے دوران پتوکی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر میں 348افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کیخلاف جاری رہنے والے دھرنے مذاکرات کے بعد بلآخر اختتام پذیر ہوگئے اور معمولات زندگی بحال ہوگئے، لیکن اس سے قبل دھرنوں اور مظاہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے پرتشدد کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں شہریوں کی گاڑیوں اور دیگر قیمتی املاک کو نذر آتش کیا گیا۔

اس کے علاوہ مظاہرین نے پتوکی کے علاقے جمبر اسٹاپ پر ہونے والے دھرنے میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ روز دھرنے کے دوران ڈی ایس پی سمیت اہلکاروں پر تشدد کیا گیا تھا، اہلکاروں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پتوکی میں مظاہرین کے تشدد سے ڈی ایس پی سمیت7پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

پتوکی پولیس نے اہلکاروں پر تشدد کرنے والے مظاہرین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس کے مطابق مقدمے میں ٹی ایل؛ پی کے مقامی رہنماؤں سمیت348افراد کو نامزد کیا گیا ہے ، تھانہ صدر پھول نگر میں درج مقدمے میں300نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے اور کئی شہروں میں کاروبار ٹھپ ہوگیا تھا، دھرنوں نے شہر کا حسن بھی تباہ کر دیا اور اہم مقامات کوڑا کرکٹ کا ڈھیر بن گئی۔

بعد ازاں گزشتہ رات حکومت اور مظاہرین میں معاہدہ طے پانے کے بعد دھرنے ختم کردیئے گئے اور روز مرہ کی زندگی معمول پر آگئی تھی، وزارت داخلہ نے کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مظاہرے کی آڑ میں شرپسند عناصر نے املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔

Comments

- Advertisement -