site
stats
پاکستان

پتوکی بائی پاس پر باراتیوں کی بس اُلٹ گئی،1خاتون جاں بحق

پتوکی : صوبہ پنجاب میں پتوکی بائی پاس پر باراتیوں کی بس الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق اور20سے زائدا فراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور سے چشتیاں جانے والی باراتیوں کی بس دھندکے باعث پتوکی کے قریب الٹ گئی،جس کی نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پتوکی بائی پاس پر ہونے والے اس افسوناک حادثے میں بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ بس حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید پڑھیں:ساہیوال میں دھند کےباعث ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:شکاپور:ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم،4افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روزصوبہ سندھ کے شہرشکارپورمیں خان پور بائی پاس کے قریب ٹرک اور مسافر کوچ کے تصادم میں چار افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top