تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پتوکی واقعہ: گرفتار ملزم نے چند سال پہلے کیا کیا تھا؟ تفصیلات منظر عام پر

پتوکی: سرائے مغل میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں نیا موڑ آیا ہے، گرفتار ملزم یاسین ریکارڈ یافتہ کرمنل نکلا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پتوکی میں پانچ بچیوں سےزیادتی میں ملوث ملزم نے چند سال پہلے اپنی چاچی کو قتل کیا تھا، یہی نہیں ملزم نے نے ڈنڈے مار کر اپنی بھابی کی ٹانگیں بھی توڑ دی تھیں، دونوں خواتین نے زیادتی کی کوشش پر مزاحمت کی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم یاسین نے آج تک شناختی کارڈ ہی نہیں بنوایا، شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ملزم کا کرمنل ریکارڈ ڈھونڈنے میں مشکلات ہیں، ملزم کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے تفتیشی ٹیمیں ضلع ننکانہ روانہ کردی گئیں ہیں، ملزم ضلع ننکانہ کا رہائشی ہےجو طویل عرصے پتوکی میں مقیم رہا ہے۔گذشتہ روز پتوکی میں کم سن بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم یاسین نے پانچ بچیوں سے زیادتی کی کوشش کا اعتراف کیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے متاثرہ تین بچیوں سے زیادتی کی کوشش کی، میڈیکل رپورٹ میں بچیوں سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی، تین بچیوں سے ملزم نے زیادتی کی کوشش کی، دو کو راستے میں ہی چھوڑ کر بھاگ گیا۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، اس کا پانچ روز کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ملزم سے تفتیش میں مزید حقائق سامنے آ جائیں گے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ڈی این اے سیمپل حاصل کر کے پنجاب فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں، گرفتار ملزم نفسیاتی مریض لگتا ہے، اس سلسلے میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے، تمام تر حقائق سائنسی ثبوتوں کے ساتھ سامنے لائے جائیں گے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم نشے کا عادی اور غیر شادی شدہ ہے، ملزم سرائے مغل کے علاقے میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا ہے اور ادھر ہی رہتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قصور کے شہر پتوکی میں ایک ماہ کے دوران چھٹی بچی سے زیادتی کا کیس سامنے آیا تھا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تو پولیس نے ملزم کی گرفتاری ظاہر کی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزم بچیوں کو ورغلا کر ویران جگہ لے جا کر زیادتی کر کے چھوڑ دیتا تھا۔

Comments

- Advertisement -