تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

برطانوی کرکٹر پال کالنگ ووڈ منفرد آئیڈیا سامنے لے آئے

لندن: انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر پال کا لنگ ووڈ نے کرکٹ کے میدانوں میں گزارے دنوں کو ایک یادگار بنالیا ہے، شائقین کرکٹ پال کا لنگ ووڈ کی کاوش کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

عمومی طور پر کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد کھلاڑی کرکٹ کے میدانوں میں استعمال شدہ اشیا کو یا تو عطیہ کرتے ہیں یا پھر انہیں اپنے گھر کے مخصوص حصے کی زینت بنالیتے ہیں مگر انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر پال کالنگ ووڈ نے تو کمال ہی کردیا ہے۔

پال کا لنگ ووڈ نے اپنی استعمال شدہ شرٹس سے صوفہ بنوایا ہے، کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں شرٹس سے بنے صوفے کو دیکھا جاسکتا ہے،صوفے کو سفید،سرخ، پیلے ،نیلے، سیاہ سمیت دیگر مختلف رنگوں کی شرٹس کے ساتھ بنایا گیا ہے جو کہ دیکھنے میں انتہائی دیدہ زیب معلوم ہورہا ہے۔

انگلینڈ کے لئے 68 ٹیسٹ اور 197 ون ڈے میچ کھیلنے والے پال کالنگ ووڈ نے 2018 کے کرکٹ سیزن کے اختتام پر ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، پال کولنگ ووڈ انگلینڈ کے آل راؤنڈر تھے جوکہ اپنی بہترین فیلڈنگ کی وجہ سے بھی جانے جاتے تھے۔

 

Comments

- Advertisement -