کولمبو: آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ انجری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جب کیچ پکڑتے ہوئے وہ گر گئے تھے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پال اسٹرلنگ کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی ہے۔ ان کی جگہ سیم ٹاپنگ اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔
دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشک شرما کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اہم میچ اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے جس کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم آج رات دہلی سے کولمبو روانہ ہوجائے گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جارح مزاج اوپنر بلے باز ابھیشک شرما معدے کے انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں بھی داخل رہے۔ طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد انہوں نے ٹیم جوائن کرلی ہے۔
’نواز اور شاداب کا بھارت کیخلاف پرفارم کرنا بہت ضروری ہے‘
شرما کی جسمانی کمزوری پریشان کُن ہے جس پر میڈیکل ٹیم کام کر رہی ہے۔ بھارتی بلے باز کو پاکستان کے خلاف کھلانے کا فیصلہ کل کولمبو میں ٹریننگ سیشن کے دوران ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



