تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جاسوسی کا الزام، روس میں گرفتار امریکی شہری بے قصور ہے، اہل خانہ

واشنگٹن : ماسکو میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی شہری کے بھائی نے کہا ہے کہ پال ویہلن بے قصور ہے وہ شادی میں شرکت کرنے روس گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں سیکیورٹی ادارے ایف ایس بی نے خفیہ اطلاعات پر جمعے کے روز کارروائی کرتے ہوئے پال ویہلن نامی امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سابق امریکی فوجی 48 سالہ پال ویہلن کے اہل خانہ کو گرفتار کا علم پیر کے روز خبروں کے ذریعے ہوا تھا۔

پال ویہلن کے جڑواں بھائی ڈیوڈ ویہلن کا کہنا تھا کہ ’پال روس کو بخوبی جانتا تھا اور میں یقین نہیں کرسکتا کہ اس نے روسی قانون کو توڑا ہوگا‘۔

دوسری جانب روسی سیکیورٹی ایجنسی ایف ایس بی کا کہنا تھا کہ امریکی شہری کو ماسکو میں جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کے خلاف ریاست کی جاسوسی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے باعث اسے کم از کم 10 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

امریکی انتخابات میں مداخلت‘ 12 روسی جاسوسوں پر فرد جرم عائد

خیال رہے کہ روس اور امریکا کے درمیان تعلقات میں گذشتہ کئی برس سے کشیدگی ہے، اور گذشتہ برس دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر جاسوسی کے الزامات عائد کیے گئے تھے جبکہ امریکا کی جانب سے روس پر جاسوسی اور امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں : امریکا: روس کےلیےجاسوسی کرنےکےالزام میں خاتون گرفتار

یاد رہے کہ گذشتہ برس امریکا میں 29 سالہ روسی خاتون ماریا بوتینا کو روسی حکومت کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، بعد ازاں روسی خاتون نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تصدیق کی تھی۔

روسی خاتون پرعائد الزام کے مطابق وہ ٹویٹر کے ڈائریکٹ میسج کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کی اطلاع روسی حکومت کو دیا کرتی تھی۔

Comments

- Advertisement -