راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی دینانیر مبین کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنے مداحوں کیلئے فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا گانا گارہی ہیں۔
دینانیر مبین کی ایک مختصر سی ویڈیو نے انہیں اس قدر شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا کہ پاک و ہند کی مشہور شخصیات بھی ان کے جملے ’پاروی ہورہی ہے‘ دہراتی ہوئی نظر آئیں۔
اب دینانیر مبین کی ایک اور مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر ہوئی ہے جس میں 2017 میں ریلیز ہونے والی مشہور پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا گانا ’اے دل‘ گارہی ہیں۔
ڈینیر کی ایک مدھر آواز ہے اور آپ کو یقینا اس کی اے دل کی پیشکش پسند آئے گی کیونکہ اس کے چاہنے والے اور پیروکار اسے کافی نہیں سمجھ سکتے۔
دینانیر نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ یہ گانا ’اے بتا رہے، کھویا جو تو، ہوگا میرا کیا؟ میری پسندیدہ پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا ہے۔
سوشل میڈیا اسٹار کی ویڈیو انسٹاگرا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کی صورت میں دینانیر کی خوب پذیرائی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گانا ’اے دل‘ گلوکار شیراز اپل اور جونیتا گاندھی کا گایا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ دینانیر مبین رواں برس فروری میں اپنی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد بہت زیادہ مشہور ہوئی تھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’یہ ہماری کار ہے اور یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہورہی ہے‘۔