پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

’ کس کا اچھا انداز ہے ، میں یا اونٹ؟ ‘ : پاوری گرل نے سوال پوچھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیو  سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی دنانیر مبین عرف ’پاوری گرل‘ کی نئی تصویر سامنے آئی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی اور یہ ہماری پاوری ہورہی‘ والی چند سیکنڈ کی ویڈیو سے مشہور ہونے والی دنیانیر مبین اب اکثر شوبز شخصیات کے نظر آتی ہیں۔

دنانیر کی گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے ملاقات کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں جنہیں مداحوں نے بہت پسند کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)

اب ’پاوری گرل‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ ساحل پر موجود ہیں۔

ان تصاویر میں دنیانیر ماڈل کی طرح فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں، جس کی بنیاد پر کچھ صارفین کا مانناہے کہ شاید اب وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)

دنانیر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اونٹ اس تصویر میں نمایاں ہے‘۔ انہوں نے سوال کیا کہ  تصویر کے لیے اچھا انداز کس کا ہے؟۔

دنا نیر مبین تصویر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں