تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’’پارٹی ہورہی ہے‘‘ حسن علی کی میچ کے بعد ویڈیو وائرل

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند طلبا شمالی علاقہ جات میں موجود تھے اور ان میں سے ایک لڑکی انگریزی کے بناؤٹی انداز میں اردو بولتے ہوئے اپنا تعارف کچھ اس طرح کرواتی ہے’’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہوری (پارٹی ہورہی) ہے‘‘۔

لڑکی کا انگریزی لہجے میں اردو بولنا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگوں نے لڑکی کے بناوٹی انداز کا مذاق اُڑاتے ہوئے خود بھی اسی طرح کی ویڈیوز بناکر شیئر کرنا شروع کردیں، یہاں تک کہ شوبز فنکاروں نے بھی اس پر مزاحیہ ویڈیو بنا کر شیئر کی ہیں۔

تاہم اب قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی اس ویڈیو کی سحر میں مبتلا ہوگئے، جنوبی افریقی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں 2-1 سے شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جشن بھی انوکھے انداز میں منایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی قومی ٹیم کے ساتھ ’پارٹی ہورہی ہے‘ کا نیا ورژن بنایا، حسن علی نے کہا کہ ’یہ ہماری ٹیم ہے، ہم سیریز جیت گئے ہیں اور یہ پارٹی ہورہی ہے۔

حسن علی کی ٹیم کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور اب تک ویڈیو کو 8 ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا اور ڈھائی ہزار سے زائد لوگوں ںے اسے ری ٹویٹ کیا۔

Comments

- Advertisement -