تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

صرف 10 ڈالر عطیہ کر کے نئی لگژری گاڑی کے مالک بنیں، سنہری موقع

نیویارک: امریکا کی فلاحی تنظیم نے عطیات دینے والے لوگوں کے لیے انوکھا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 ڈالر عطیہ کرنے والے خوش نصیب فرد کو نئی لگژری گاڑی تحفے میں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی فلاحی تنظیم اومیز نے اعلان کیا ہے کہ 10 ڈالر یعنی 1316 پاکستانی روپے عطیہ دینے والے افراد کو قرعہ اندازی کے بعد 21 لاکھ روپے مالیت کی نئی لگژری گاڑی تحفے میں دی جائے گی۔

امریکی فلاحی تنظیم کی جانب سے آسٹن مارٹن وینٹیج 2019 کا ماڈل دینے کا اعلان کیا گیا، اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کر کے غریبوں کی مدد کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: مسلمان برطانیہ میں عطیات دینے والی سب سے بڑی کمیونٹی

رپورٹ کے مطابق اومیز تنظیم جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کے اہل خانہ اور اُن کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرتی ہے جبکہ این جی او نے آئندہ برس غریب بچوں کے اسکول کے اخراجات برداشت کرنے کا حال ہی میں اعلان کیا تھا جس کے لیے عطیات جمع کرنے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پہلے عطیہ کرنے والے 100 خوش نصیبوں کے نام قرعہ اندازی میں شامل کیے جائیں گے، خوش قسمت شخص کے نام کا اعلان اگلے سال جنوری میں کیا جائے گا۔

اومیز کی جانب سے قرعہ اندازی میں حصہ لینے والوں کے لیے کچھ شرائط عائد کی گئی ہیں جن میں سب سے پہلے حصہ لینے والے شخص کی عمر 18 سال ضروری ہے۔

قرعہ اندازی میں جنوبی امریکا، میکسیکو، یورپ (بشمول بلیجیئم، اٹلی)، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے شہری حصہ لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کسی کی مالی مدد کرنے کے فوائد جانتے ہیں؟

حیران کُن طور پر اومیز نے اعلان کیا ہے کہ 12 فروری کو جیتنے والے خوش نصیب کو ٹیکس یا کسی بھی مد میں کوئی رقم دینے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ این جی او اس ضمن میں آنے والے تمام اخراجات خود برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ آسٹن مارٹن کی جانب سے وینٹیج گاڑی کا نیا ماڈل آئندہ ماہ متعارف کرایا جائے گا یہ کار 4 لیٹر پیٹرول میں کئی کلومیٹر کا فاصلہ 3.6 سیکنڈ میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

قبل ازیں کمپنی کی جانب سے ڈی بی 11 گاڑی متعارف کرائی گئی تھی جو جیمز بانڈ کی فلم میں بھی نظر آئی تھی، اس کار کی مارکیٹ قیمت 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہے۔

Comments

- Advertisement -