پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ، فیس ادائیگی کا نیا طریقہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی ، فیس کی ادائیگی کا نیا طریقہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کے لیے پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کا نیا آن لائن نظام متعارف کرا دیا، جس کے تحت اب شہری ایک منٹ میں فیس جمع کرا سکیں گے اور نیشنل بینک آف پاکستان کی طویل قطاروں میں کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ اب درخواست گزار "Passport Fee Asaan” موبائل ایپ یا Paymaster.com.pk ویب پورٹل کے ذریعے کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی پاسپورٹ فیس ادا کر سکتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد عوام کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانا ہے۔

ادائیگی کے لیے صارف کو پہلے "Payment Slip ID (PSID)” جنریٹ کرنا ہوگا، جو Passport Fee Asaan ایپ (اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں پر دستیاب) یا Paymaster ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پاسپورٹ سے متعلق خبریں

فیس کی ادائیگی انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم، ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے بھی ممکن ہے، جس میں صارف کو 1Bill آپشن منتخب کرکے PSID نمبر سے پہلے 999999 درج کرنا ہوگا۔

آن لائن ادائیگی مکمل ہونے کے بعد، درخواست گزار اپنے قریبی پاسپورٹ آفس جا کر درخواست کا بقیہ عمل مکمل کر سکتے ہیں، بغیر بینک کی قطار میں انتظار کیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں