پیر, جون 15, 2026
اشتہار

موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (20 مئی 2026) : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل فون صارفین کو ان کا بیلنس کٹوتی سے بچاؤ کے لیے مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو غیر متوقع بیلنس کٹوتی سے محفوظ رہنے کے لیے بیلنس سیو (پی اے وائی جی بلاکر) سروس فعال کرنے کی ہدایت کی ہے، مذکورہ سہولت تمام نیٹ ورکس پر مفت فراہم کی جارہی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ سروس صارفین کے ڈیٹا بنڈل ختم ہونے یا مکمل استعمال ہونے کے بعد موبائل انٹرنیٹ کو خودکار طور پر بند کر دیتی ہے، جس سے صارفین کا بیلنس غیر ارادی طور پر کٹنے سے محفوظ رہتا ہے۔

PTA

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین اپنے متعلقہ نیٹ ورک کے مخصوص ’یو ایس ایس ڈی‘ کوڈ ڈائل کرکے یہ سروس مفت فعال کرسکتے ہیں۔

اس سلسلے میں جاز صارفین *275#، زونگ صارفین *4004#، یوفون صارفین 6611#جبکہ ٹیلی نار صارفین 342# ڈائل کرکے بیلنس سیو سروس باآسانی ایکٹیویٹ کرسکتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ یہ سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے اور اس کا مقصد صارفین کو ڈیٹا پیکج ختم ہونے کے بعد اچانک بیلنس کٹنے سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اتھارٹی نے موبائل صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے موبائل بیلنس کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری طور پر بیلنس سیو سروس فعال کریں تاکہ غیر ضروری کٹوتیوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

پی ٹی اے کی موبائل صارفین کیلیے زبردست سہولت

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں