جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا چیئرمین پیمرا کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا ہے جس میں معطل ٹی وی ریٹنگ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے چیئرمین پمرا کو خط لکھا ہے جس میں ٹی وی ریٹنگ سروسز کی معطلی سے پیدا ہونے والی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے مذکورہ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پی بی اے نے ٹی وی ریٹنگ سروسز معطلی سے پیدا ہونے والی پریشانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی ریٹنگ کی اچانک معطلی سے میڈیا میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے سب سےزیادہ براڈ کاسٹرز اور ایڈورٹائزرز متاثر ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

پی بی اے نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ پیمرا کے اس فیصلے سے بہت ساری اشتہاری مہم منسوخ کر دی گئیں جس ریونیو بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ٹی وی ریٹنگز براڈ کاسٹرز اور ایڈورٹائزرز کیلیے سب سے اہم پیمانہ ہے، اس لیے پیمرا ٹی وی ریٹنگ سروسز معطلی کا فیصلہ جلد واپس لے کر بحال کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں