تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرکٹرز کوغیرملکی دوروں پر فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دیدی گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو غیرملکی دوروں پر فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں آئسولیشن میں کھلاڑیوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے کھلاریوں کو غیرملکی دوروں کے دوران فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق کویڈ ایس او پیز میں کھلاڑیوں کو بے سکونی سے بچانے کے لیے کرکٹرز کو اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ غیرملکی دورے پر فیملیز ساتھ رکھنے کے لیے میزبان بورڈز سے بات کرے گا، واضح رہے کہ قومی ٹیم کو آئندہ سال انگلینڈ، زمبابوے، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، محمد رضوان قیادت کریں گے

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ پر بھی کورونا وائرس کے تمام پروٹوکول لاگو ہوں گے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود ہے، کیویز نے ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹی 20 میچ میں کیویز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے ٹی 20 میں میزبان ٹیم نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی، آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ناقابل شکست 99 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی۔

Comments

- Advertisement -