The news is by your side.

Advertisement

پی سی بی کا آئندہ ماہ سے مکمل ڈومیسٹک سیزن کروانے کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ماہ سے مکمل ڈومیسٹک سیزن کروانے کا اعلان کردیا.

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ مکمل ڈومیسٹک سیزن کروانے کی حکمت عملی بنائی ہے.

ندیم خان نے کہا کہ کھلاڑیوں سمیت سب لوگ ہمارے لیے بہت اہم ہیں، بائیو سیکیور ماحول فراہم کرنا تھوڑا مشکل ضرور ہے لیکن کوشش کریں‌ گے کہ کوئی کمی کوتاہی نہیں رہے.

انہوں‌ نے کہا کہ کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور دوسرے لوگوں کے معاشی مسائل کا احساس ہے، ڈومیسٹک میچز اگر کم کرتے تو اس سے کھلاڑیوں‌ اور دوسرے متعلقہ لوگوں کی آمدنی متاثر ہوتی اس لیے کوشش کی ہے کہ تمام میچز مکمل ہوں.

ندیم خان نے کہا کہ کرکٹ کی بحالی کے لیے کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کی سپورٹ کی بہت ضرورت ہے، تمام ضروری چیزوں کو فائنل کرلیا ہے، جلد ڈومیسٹک سیزن کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ملنے کے بعد اب ہمیں اپنے پلان کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی.

ندیم خان نے کہا کہ بیک ٹو کرکٹ ایس او پیز تیار کرلیے ہیں، کھلاڑیوں، آفیشلز، کوچز اور گراونڈ‌ اسٹاف سمیت سب کو اس سے آگاہ کیا جائے گا.

Comments

یہ بھی پڑھیں