لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی ایک روزہ میچ کی سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹرانظمام الحق کی سربراہی میں ہونے والے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں دیگر تین سلیکٹرز توصیف احمد،وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدرسے مشاورت کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والی 16 رکنی ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی ہوں گے جب کہ اسد شفیق اور عمر اکمل کی واپسی کے بعد ٹیم میں جگہ پانے والے دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر سرفرازاحمد، محمدرضوان، محمدنواز، عماد وسیم، یاسر شاہ، راحت علی، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی ،سہیل خان، شرجیل خان، بابراعظم اور شعیب ملک شامل ہیں۔
واضح رہے پاکستان کی قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 30ستمبر،دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 2 اکتوبر اور 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ڈے نائیٹ کھیلے جانے والی ان میچز کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں سمیت عوام میں بھی جوش و ولولہ بڑھتا جا رہا ہے جو ٹی ٹیونٹی سیریزمیں کامیابی کے بعد دوبالا ہوگیا ہے۔