بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹرز سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو 9 اگست کو طلب کیے جانے کا امکان ہے جبکہ فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو لیے جاسکتے ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا جائے گا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کچھ دستیاب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پہلے بھی لیے جا سکتے ہیں، کرکٹرز کے 5 سے 6 مختلف ٹیسٹ ہوں گے، عالمی معیار کے مطابق فٹنس ڈیکلیئر کی جائے گی۔

بنگلادیش اے کے خلاف پہلے 4 روزہ میچ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے بعض کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کیخلاف موقع مل سکتا ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور میر حمزہ کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کا تاحال اعلان نہیں ہوسکا، سینٹرل کنٹریکٹ فٹنس سے مشروط ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں