لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے خلاف پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کو سونپی گئی ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق سرفراز احمد ورلڈ الیون کے خلاف پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حسن علی، شاداب خان، جنید خان، عمر امین، عماد وسیم، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم اور شعیب ملک شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، فہیم اشرف، عمر یامین، محمد عامر، رومان رئیس، عثمان شنواری اور سہیل خان بھی شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کو دیکھ کر انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا، ٹیم میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا کمبی نیشن بنایا گیا ہے۔
قومی ٹیم کا سکواڈ
انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف، رومان رئیس، عمر یامین کو ڈومیسٹک پرفارمنس جبکہ فاسٹ باؤلر سہیل خان نے بھی عمدہ کم بیک کیا جس کے باعث انہیں بھی منتخب کیا گیا۔ انضمام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیل پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
پڑھیں: دورہ پاکستان: ورلڈ الیون کے اسکواڈ کا اعلان
یاد رہے گزشتہ روز پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون کے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق 7 مختلف ممالک کے کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہوں گے جبکہ ورلڈ الیون اسکواڈ کی قیادت ساؤتھ افریقا کے کھلاڑی ڈوپلیسی کریں گے۔
واضح رہے ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 12 ، 13 اور 15 ستمبر کو ہوگی، دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔