چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے بھارت کے خلاف 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا pak-squade
The news is by your side.

Advertisement

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے بھارت کے خلاف 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

برمنگھم : پاکستان بھارت کے خلاف ہونے والے اہم میچ کے لیے 12 رکنی حتمی ٹیم تشکیل دے دی جنید خان، حارث سہیل اور فخر زمان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے اس اعصاب شکن مقابلے کے لیے پاکستان نے اپنی 12 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق تشکیل دی گئی 12 رکنی ٹیم میں سرفراز احمد، اظہرعلی، احمد شہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

دریں اثناء برمنگھم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ اہم ہے جس کے لیے شاداب خان میچ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جب کہ بابراعظم کو معلوم ہے ان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ون ڈے میں کھیلنے کا انداز تبدیل ہورہا ہے ہرگیم کے لیے اچھی تیاری کی جا رہی ہے کل کے میچ کے لیے پُر امید ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میدان میں پاکستان کی جیت کے جذبے کے ساتھ اتریں گے جس کے لیے جدید خطوط پرحکمت عملی طے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا بیٹنگ آرڈر مضبوط ہے جسے توڑنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور سب جانتے ہیں کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک دنیا کا بہترین باؤلنگ اٹیک ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو کہہ دیا ہے کہ دباؤ نہ لیں بس اچھی اور اپنی فطری کرکٹ کھیلیں انشا اللہ کل جیت پاکستان کی ہوگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں