منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

پی سی بی نے پاکستان کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 اپریل سے فیصل آباد میں ہونے والے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ انیس اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں سندھ، پنجاب خیبرپختونخواہ، اسلام آباد اوربلوچستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

افتتاحی میچ پنجاب اوربلوچستان کی ٹیموں کے درمیان اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سندھ کی ٹیم اپنا پہلا میچ اکیس اپریل کو بلوچستان کے خلاف کھیلے گی۔ ہر ٹیم ٹورنامنٹ میں چارچارمیچز کھیلے گی جبکہ چھبیس اپریل کو آرام کا دن ہوگا۔

پاکستان کپ کا فائنل دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان یکم مئی کو ہوگا۔

پی ایس ایل کے طرز کی طرح کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ ابتدا میں اسکواڈ پندرہ پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل تھا لیکن پی سی بی نے تمام فرنچائز میں انڈر نائنٹین کے ایک کھلاڑی کا اضافہ کردیا ہے۔

پاکستان کپ کے میچز دوپہر تین بجے اقبال اسٹیڈٰم میں کھیلے جائیں گے۔

CgBoIkdWcAQRoif

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں