لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایم سی سی کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ایم سی سی کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق میری لیبورن کرکٹ کلب کی ٹیم 13 فروری کو پاکستان پہنچے گی۔
شیڈول کے مطابق سابق کرکٹر سنگاکارا کی قیادت میں مہمان ٹیم 14 فروری کو لاہور قلندرز اور 16 فروری کو پاکستان شاہینز کے خلاف میچ کھیلے گی۔
PCB announces MCC itineraryhttps://t.co/2lryyBDFrO pic.twitter.com/x9qd7kDODR
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 11, 2020
ایم سی سی کی ٹیم 17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی۔
ایم سی سی کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف 50 اوورز پر مشتمل میچ کھیلے گی جبکہ دیگر ٹیموں کے خلاف میچز 20 اوورز پر مشتمل ہوں گے۔
واضح رہے کہ 20 فروری کو پی ایس ایل سیزن فائیو کا آغاز ہورہا ہے جس کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی جبکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔