پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں علی نقوی ریفری کے فرائض انجام دیں گے، سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

پہلے ون ڈے میں الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسرے میچ میں شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

تیسرے ون ڈے میں الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرکی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جس کیلئے سریلنکن ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوگا۔ پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں مدمقابل ہوں گے، ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 17 سے 29 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان 11 سے 27 نومبر تک لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والی آئندہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کی ایک کمپنی لاہور میں تعینات کی جائے گی جبکہ فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تین تین کمپنیاں راولپنڈی میں تعینات کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں