پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

پی سی بی نے 26-2025 سیزن کیلئے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 26-2025 سیزن کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی، امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز شامل ہیں۔

پی سی بی کے ایلیٹ پینل میچ آفیشلز میں 18 امپائر اور 10 میچ ریفری شامل ہیں، امپائرز کی پرفارمنس باریکی سے جانچنے کے لیے سپلیمنٹری پینل دو حصوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10 میچ ریفری کو شامل کیا گیا ہے، سپلیمنٹری پینل 1 میں 14 جبکہ سپلیمنٹری پینل 2 میں 24 امپائر شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 امپائرز کو شامل کیا گیا ہے اور میچ آفیشلز پینل میں سلیمہ امتیاز سمیت 13 خواتین امپائرز بھی شامل ہیں۔

میچ آفیشلز پینل بنانے کا مقصد ملک بھر میں امپائرز اور میچ ریفریز کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

دوسری جانب ویمنز او ڈی آئی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران زمین پر بیٹ مارنے پر آئی سی سی نے پاکستانی ویمن کرکٹر سدرہ امین کو وارننگ جاری کر دی۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے پاکستانی ویمن کرکٹر سدرہ امین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی ہے۔

محمد عامر نے ٹیم میں واپسی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف آؤٹ ہونے کے بعد سدرہ نے بیٹ زمین پر مارا، سدرہ امین کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق سدرہ امین نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں