The news is by your side.

Advertisement

قومی کرکٹ‌ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سرفراز احمد اے کیٹگری حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ فہرست جاری کردی جس کے مطابق سرفراز احمد اور بابر اعظم کو اے کیٹگری دی گئی جبکہ حسن علی اور فخر زمان کی کیٹگریز میں تنزلی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کے باعث حسن علی اور فخر زمان کی کیٹگریز میں تنزلی ہوئی جس کے بعد دونوں بی سے سی کیٹگری میں آگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ریڈبال کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کپتان سرفراز احمد، مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم اور لیگ اسپینر یاسر شاہ کو اے کیٹگری میں شامل کیا گیا۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی کی تقرری کے بعد اگر سلیکٹرز چاہیں گے تو کسی بھی کھلاڑی کو فہرست میں شامل کرلیا جائے گا جبکہ کیٹگری میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس وقت زیادہ توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہے کیونکہ آنے والے سیزن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف مجموعی طور پر 6 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

علاوہ ازیں سینٹرل کنٹریکٹ مین امام الحق، حارث سہیل، وہاب ریاض اور شاہین آفریدی کی ترقی ہوئی، وہاب ریاض بھی ایک درجہ کیٹگری کے بعد بی کنٹریکٹ میں آگئے۔

سب سے زیادہ ترقی پانے والے شاہین آفریدی کا نام گزشتہ برس ای کیٹگری میں تھا البتہ انہوں نے ورلڈکپ میں عمد کارکردگی دکھائی جس کے بعد وہ بی کیٹگری مٰں آگئے۔

کنٹریکٹ حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں میں آصف علی، بلال آصف، حسین طلعت، میر حمزہ، محمد نواز، سعد علی، صاحبزادہ فرحان، راحت علی، رومان رئیس، عمید آصف اور عثمان صلاح الدین شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان اور فہیم اشرف کو کسی بھی کیٹگری میں شامل نہیں کیا گیا۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر کو گزشتہ برس اے کیٹگری میں شامل کیا گیا تھا البتہ اس بار انہیں سی کیٹگری کا کنٹریکٹ دیا گیا۔ اسی طرح اظہر علی گذشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ’اے‘ کیٹگری میں شامل تھے لیکن نئے کنٹریکٹ میں وہ ’بی‘ کیٹگری میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے رواں سال کے دوران 6 ٹیسٹ، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 9 و ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں