تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پی سی بی کا سالانہ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے سالانہ ایوارڈ کے لیے نامزد گیوں کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سالانہ ایوارڈ کے لیے جاری کردہ نامزدگیوں میں بابر اعظم ، محمد حفیظ ، شاہین شاہ آفریدی کو تین مختلف کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر حارث رؤف، آل راؤنڈر محمد حفیظ اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر آ ف دی ایئر کے لیے بابر اعظم ، اوپنر شان مسعود، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے۔

کرکٹر آف دی ایئر کی دوڑ میں محمد حفیظٖ ، بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاتح کھلاڑیوں کا اعلان کل (یکم جنوری ) کو کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ہمارے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں، ان کی محنت اور کامیابی کا جشن پی سی بی کے سالانہ ایوارڈز کی صورت میں منائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی ایوارڈ 2021 میں کرکٹرز کو مزید مراعات فراہم کرے گا، ایوارڈز سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔

Comments

- Advertisement -