جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

پی سی بی نے ایشین گیمز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین گیمز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ایشین گیمز 2026 میں پاکستان ٹیم کی قیادت اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان کریں گے، عبدالصمد نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔

میچز 24 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی میں شروع ہوں گے۔

صاحبزادہ فرحان پاکستان کی جانب سے 46 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 1305 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے کے منتظر ہیں۔

ایشین گیمز کے اسکواڈ کے 15 میں سے 14 کھلاڑی 15 جون سے لاہور میں شروع ہونے والے وائٹ بال کیمپ کا بھی حصہ ہوں گے۔

قومی ٹیم کا اسکواڈ

پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، نائب کپتان عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی اور حسن نواز شامل ہیں۔ معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں