پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

پی سی بی نے ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کے دورہ سری لنکا کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ورلڈ کپ سے قبل ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کے دورہ سری لنکا کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے آئندہ سال جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

تینوں میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا کے رنگیری انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دورہ سری لنکا گرین شرٹس کے لیے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے اور قومی ٹیم اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی، میگا ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

یہ پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیت لی

پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

گرین شرٹس نے اکتوبر میں جنوبی افریقا کی تین میچوں کی ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کی میزبانی کی اور دونوں سیریز 2-1 سے جیتیں۔

اس کے بعد پاکستان نے ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو 3-0 سے وائٹ واش کیا، پاکستان نے سری لنکا اور زمبابوے سے ٹی 20 ٹرائی سیریز کھیلی اور اس میں بھی کامیابی حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں