پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
قائد اعظم ٹرافی کے میچز پشاور، راولپنڈی، اسلام آباداور ایبٹ آباد میں کھیلے جائیں گے، ملک کے سب سے پریمیئر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو گا۔
رپورٹس کے مطابق ایونٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلیوز، لاہور وائٹس، ملتان، پشاور اور دفاعی چیمپئن سیالکوٹ شامل ہیں۔
ہر ٹیم 9، 9 میچز کھیلے گی، فائنل سمیت مجموعی طور پر 46 میچز ہوں گے، ابتدائی 2 پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا،ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہو گا۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی سے متعلق بات اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں، راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے اصرار کیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے جواب دیا کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان دفتر آکر مجھ سے لے جائے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم مودی سرکار کی ایما پر ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی وصول نہ کرنے پر ناصرف دنیائے کرکٹ بلکہ بھارت میں بھی رسوا ہو رہی ہے اور اس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔
ایشیا کپ آئندہ کب اور کس ملک میں ہوگا؟
ایسے میں لوگوں کے ذہنوں میں سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ اگر بھارت کو ٹرافی نہیں ملی تو ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی نے اس حوالے سے باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی ٹرافی دبئی میں ہی موجود ہے۔
اس سے قبل سیاست دان ششی تھرور اور سابق کپتان کپل دیو نے بھی کہا تھا کہ جب پاکستان سے کھیل رہے ہیں تو ان سے ہاتھ بھی ملانا چاہیے اور ٹرافی بھی لینی چاہیے تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


