جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

پی سی بی کا پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کے میچز کا وقت تبدیل کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی 20 سیریز کے میچز کا وقت تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 29 جنوری سے یکم فروری تک کھیلی جائے گی جبکہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

میچز اب مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس ساڑھے 3 بجے کیا جائے گا، یہ فیصلہ موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل میچ شام 6 بجے شروع ہونا تھے اور ٹاس شام 5 بجکر 30 منٹ پر کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ سیریز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے جبکہ میگا ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

یہ پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے میچز کے وقت میں تبدیلی کا فیصلہ

ورلڈ کپ میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان سے ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹی 20 میں 28 بار مدمقابل آچکی ہیں، آسٹریلیا نے 14 جبکہ پاکستان نے 12 میچز جیتے ہیں، ایک میچ ٹائی پر ختم ہوا اور دوسرا بے نتیجہ رہا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں