ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

پی سی بی کا تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔

اس سے قبل سیریز کے میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول تھے۔ تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پی سی بی کے مطابق شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ شریک بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔

پی سی بی نے اس سے قبل سری لنکا سے بقیہ دو ون ڈے میچوں کا شیڈول بھی تبدیل کردیا تھا۔ دوسرا ون ڈے 13 کے بجائے 15 اور تیسرا ون ڈے 15 کے بجائے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے۔

سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی وطن واپس آنا چاہتے ہیں انہیں روکا نہیں جائے گا، جو کھلاڑی واپس آئیں گے ان کا متبادل پاکستان بھیج دیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دورہ پاکستان کیلیے آئے ہوئے سری لنکن کرکٹرز نے اپنے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ دورہ ختم کرکے سری لنکا واپس آنا چاہتے ہیں۔

یہ پڑھیں: محسن نقوی سری لنکن کرکٹرز کو فول پروف سیکیورٹی اقدامات پربریف کریں گے، ذرائع

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزارت داخلہ کی طرف سے سری لنکن کرکٹرز کو پاکستان میں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں