پشاور: پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 23 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ 7 سے 18 مارچ تک پشاورمیں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل ہیں جبکہ گروپ بی دفاعی چیمپئن لاہور بلوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلوز پر مشتمل ہے۔
فن ایلن نے برق رفتار سنچری بنا کر نیوزی لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا دیا
گروپ اسٹیج اور سیمی فائنلز کے دوران ایک دن میں دو میچز کھیلے جائیں گے جبکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں روزپہلے میچ کا آغاز شام سوا 4 بجے جبکہ دوسرے میچ کا آغاز رات سوا 9 بجے ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


