پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

بابر اور نسیم کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی، وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(23 اکتوبر 2025): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ، تین ملکی سیریز اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کئے گئے ٹیم اسکواڈ کے اعلان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ٹی 20 انٹرنیشنل ٹیم میں واپس ہوئی ہے اس کے علاوہ فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

سلمان علی آغا ٹی 20 اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، پاکستان جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی۔

سری لنکا، زمبابوے کیساتھ ٹی 20 تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی، لاہور میں ہوگی، جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

اس کے علاوہ پاکستان سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

ٹی 20 اسکواڈ

ٹی 20 اسکواڈ میں سلمان علی آغا کپتان، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا،  نسیم شاہ اور صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، عثمان طارق کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، حارث رؤف اور سفیان مقیم کو رکھا گیا ہے۔

ون ڈے اسکواڈ

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان اور حارث رؤف کو رکھا گیا ہے۔

ان کے علاوہ حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں