لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل کو سزا سناتے ہوئے 3 میچز کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل پر 3 بین الاقوامی میچز کی پابندی عائد کی گئی جبکہ انہیں 2 ماہ تک کسی بھی لیگ کا کوئی این او سی بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہیڈ کوچ پر بے بنیاد الزامات لگائے تھے، جب اُن سے اس کا جواب طلب کیا گیا تو وہ کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پانے والے کھلاڑی کو کرکٹ بورڈ نے 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
مزید پڑھیں: مکی آرتھر نے مجھے گالیاں دیں، عمر اکمل
یاد رہے کہ عمر اکمل نے ہیڈ کوچ پر الزامات عائد کیے تھے کہ انہیں مکی آرتھر نے تمام کھلاڑیوں کے سامنے مغلظات بکیں اور کیمپ سے باہر بھیجا، ہیڈ کوچ پر لگنے والے الزامات کے دفاع میں سینئر کھلاڑی میدان میں آئے اور وقار یونس نے عمر اکمل کو خود اپنا دشمن قرار دیا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔