پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

سہ فریقی سیریز، افغانستان کی جگہ متبادل ٹیم کا نام سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سہ فریقی سیریز کے لیے افغانستان کے انکار کے بعد متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔

اب ٹرائی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے، ٹرائی سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے، نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی ٹرائی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں افغانستان شریک نہیں ہو گا۔

جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان نے سہ فریقی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

افغانستان کرکٹ بورڈ بھی پاکستان سے دشمنی میں بھارتی بورڈ کے نقش قدم پر چل پڑا

اُنہوں نے کہا کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات کئے جارہے ہیں، اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں