جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

روایتی ٹیسٹ کرکٹ کو خصوصی تحفظ دینے کا فیصلہ، انقلابی اقدامات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (15 جون 2026): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے سسٹم میں روایتی ٹیسٹ کرکٹ کو خصوصی تحفظ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سسٹم میں روایتی ٹیسٹ کرکٹ کو خصوصی تحفظ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فارمیٹ میں محدود آمدنی کے باعث ٹیسٹ کرکٹرز کے لیے اضافی مراعات کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ہر کھلاڑی کو ایک مخصوص فارمیٹ پاتھ وے سے منسلک کیا جائے گا۔ پرانے کٹیگری سسٹم اے بی سی ڈی کی جگہ نئے سسٹم میں 5 واضح فارمیٹ ٹریکس متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

ٹریک اے بی، ٹیسٹ اور ون ڈے کے پرائم کھلاڑیوں کے لیےمختص ہو گا۔ ان میں ٹریک اے صرف ٹیسٹ کرکٹ کے لیے وقف ریڈ بال اسپیشلسٹس کا ٹریک ہوگا۔

ٹریک بی سی ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کے ماہر کھلاڑیوں کے لیے مختص ہوگا جب کہ ٹی 20 انٹرنیشنل اور فرنچائز کرکٹ کے ماہرین کے لیے ٹریک ڈی تیار کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق اب کھلاڑی کا موازنہ صرف اس کے اپنے ٹریک کے کھلاڑیوں سے ہوگا اور بورڈ ہر ٹیرک کے معاہدوں کی تعداد کو عوامی طور پر ظاہر نہیں کرے گا۔

سینٹرل کنٹریکٹ کیلیے کھلاڑیوں کو جامع میڈیکل اور فٹنس ٹیسٹ لازمی پاس کرنا ہوگا جب کہ کنٹریکٹ کے حصول کیلیے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں لازمی شرکت کرنا ہوگی۔

پاکستانی ٹیسٹ اسپیشلسٹس کو دنیا کی بڑی فرسٹ کلاس ریڈ بال لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم وہ صرف ریڈ بال لیگز کھیل سکیں گے، ٹی 20 لیگز کھیلنے پر پابندی ہو گی۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ ان فیصلوں کا مقصد ٹیسٹ کھلاڑیوں کو دنیا کے سخت ترین ماحول کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔

جواب دہی پر مبنی نیا فریم ورک 2026 کے کنٹریکٹ سائیکل سے نافذ العمل ہوگا۔

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں‌ بڑی تبدیلیاں کر دیں، اب کون کھلاڑی اس کا اہل ہوگا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں