site
stats
کھیل

پی سی بی نے فٹنس ٹیسٹ کے لیے 35 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ کیلئے35 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا ہے جس کے بعد کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والےسینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی لاہور پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق کوچ مکی آرتھر نے فٹنس ٹیسٹ کے لیے 35 کھلاڑیوں کو لاہور طلب کرلیا ہے جہاں 22 اگست سے 24 اگست کے دوران کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے.

ذرائع کے مطابق فٹنبس ٹیسٹ کے لیے اظہرعلی، شعیب ملک، سرفرازاحمد، یاسرشاہ، محمدحفیظ، محمدعامر، بابراعظم، عمادوسیم، اسدشفیق، حسن علی، وہاب ریاض،راحت علی، حارث سہیل، سمیع اسلم، شان مسعود،سہیل خان،فخرزمان،جنیدخان،احمدشہزاد،محمدعباس کو طلب کیا گیا ہے.

خیال رہے کئی قومی کرکٹرز کاؤنٹی کرکٹ اور سی پی ایل کے لیے بیرون ملک موجود ہیں جو مختصرکیمپ میں شرکت کے بعد کھلاڑی واپس سی پی ایل اور کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے واپس جا سکیں گے.

یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر بین الاقوامی دورے سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہوا ہے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر ٹیم سے باہر کردیا جاتا ہے.

اس حوالے سے بلے باز عمر اکمل اور پی سی بی کے درمیان اختلافات بھی اس وقت سامنے آئے تھے جب عمر اکمل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر متنازعہ بیان بازی کا آغاز کیا تھا.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top