لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے محمد حفیظ اوراظہرعلی کو ٹیم میں گروہ بندی پرطلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی اورمحمد حفیظ کو محمد عامر کے خلاف ٹیم میں گروہ بندی کرنے پرطلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ محمدعامرکی جانب سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جانے کے بعد پی سی بی نے انہیں فٹنس کیمپ میں شمولیت کی اجازت دی تھی۔
محمد عامرکی فٹنس کیمپ میں شمولیت کے خلاف کپتان اظہرعلی اور محمد حفیظ نے احتجاجاً فٹنس کیمپ میں شمولیت پرانکارکردیا تھا۔
پی سی بی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پردونوں کھلاڑیوں کوآج لاہورمیں ہیڈکوارٹر طلب کرلیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے اورنیوزی لینڈ جانے والی ٹیم سے انہیں ڈراپ بھی کیاجاسکتا ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے حوالے سے بورڈ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ محمد عامر بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں محمد حفیظ کے خلاف کھیل چکے ہیں اورعامر نے مختلف میچز میں حفیظ کو آوٗٹ بھی کیا تھا۔
محمد عامرپرعالمی کرکٹ کھیلنے پر پانچ سال کے لئے پابندی عائد کی گئی تھی اور جس قانون کے تحت انہیں سزا دی گئی تھی اسی قانون کے تحت اب وہ عالمی سطح پرکرکٹ کھیل سکتے ہیں۔