ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

خواتین کرکٹرز کے لئے بڑی خوشخبری، پی سی بی کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ویمنز کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا احسن اقدام سامنے آیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق پی سی بی نے خواتین کھلاڑیوں کے پول کو وسعت دینے کے لیے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے تعاون سے اگلے ماہ ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز لینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ٹرائلز تین مختلف کیٹیگریز میں لیے جائیں گے، جس میں انڈر نائنٹین، ایمرجنگ اور سینئر خواتین کھلاڑیوں کی کیٹیگریز شامل ہیں، انڈر نائنٹین کٹیگری میں صرف وہ کھلاڑی شامل ہوں گی جو یکم ستمبر دوہزار تین یا اس کے بعد پیدا ہوئیں۔

- Advertisement -

ایمرجنگ کیٹیگری کے لیے عمر کی حد انیس سے چوبیس سال تک مقرر کی گئی ہے اسی طرح پچیس سے اٹھائیس سال تک کی خواتین کھلاڑی سینیئر کیٹیگری میں ٹرائلز دینے کی اہل ہوں گی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1519196989552054272?s=20&t=eqy-wyUWmjYIFZJyeVWkVQ

زیادہ سے زیادہ نئی خواتین کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ ریجنل اکیڈمیز کی خواتین کرکٹرز ان ٹرائلز میں شرکت کرنے کی اہل نہیں ہوں گی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1519196997382819840?s=20&t=eqy-wyUWmjYIFZJyeVWkVQ

ملک بھر میں منعقدہ ان ٹرائلز کی نگرانی سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کریں گے جبکہ پی سی بی پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن دو ہزار بائیس تئیس میں سو خواتین کرکٹرز شرکت کریں گی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1519197005205155840?s=20&t=eqy-wyUWmjYIFZJyeVWkVQ

پی سی بی کے مطابق ملک بھر میں منعقدہ یہ ٹرائلز فروری دو ہزار تئیس میں جنوبی افریقا میں شیڈول آئی سی سی انڈر نائنٹین ٹی ٹونٹی ویمنز ورلڈکپ کی بینچ اسٹرینتھ کی مضبوطی کا بھی سبب بنیں گے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1519197020619223040?s=20&t=eqy-wyUWmjYIFZJyeVWkVQ

اس موقع پر ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین کی کرکٹ کی ترقی اور فروغ کے لیے ضروری ہے کہ ملک بھر کی نو عمر لڑکیوں اور خواتین تک اس کھیل کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

اس اقدام سے انہیں باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش میں مدد ملے گی، جن کی مکمل تیاری کے لیے انہیں ضروری سہولیات اور باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی مشکور ہیں کہ جنہوں نے بورڈ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہوئے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن میں خواتین کرکٹ کی ترقی اور فروغ میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی تو اس وقت اس کھیل میں خواتین کے لیے مناسب مواقع میسر نہیں تھے تاہم پی سی بی کے اس اقدام سے اب یہ کھیل ہر خواہشمند خاتون کرکٹر کی رسائی میں ہوگا جو یقیناً ملک میں خواتین کرکٹ کی ترقی کا سبب بنے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں